دو روز کے دوران پنجاب خیبر پی کے کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارشیں ہونے کی توقع

 دو روز کے دوران پنجاب خیبر پی کے  کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارشیں ہونے کی توقع

محکمہ موسمیات نے دوروز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ جس کےمطابق خیبرپی کے، فاٹا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورسرگودھااورفیصل آباد ڈویژنز میں مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے میدانی علاقوں میں موسم تبدیل ہوچکا ہے اور درجہ حرارت تواتر سے بڑھ رہاہے ،۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ژوب میں بوندا باندی ہوئی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular