ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا

ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا

این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور شاٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ دس گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،، لیسکو زرائع کے مطابق لیسکو کی طلب پینتیس سو میگا واٹ جبکہ رسد پندرہ سو میگا واٹ ہےجس سے شاٹ فال دوہزار میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گیا،ادھر لال پیر ، اور پاک جین پاور پلانٹس بند ہونے کے باعث ایک ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی نظام سے نکل گئی ہے جس کے بعد شاٹ فال میں اضافہ ہوا ہے،دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular