پاکستان سعودی عرب کے خلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کا سختی سے جواب دے گا: نواز شریف

 پاکستان سعودی عرب کے خلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کا سختی سے جواب دے گا: نواز شریف

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحٰ کے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، چیف آف ائیرسٹاف سہیل امان، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی سالمیت پر کسی بھی حملے کے خلاف سخت ردعمل دے گا،نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں،، اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ فوج کی اعلیٰ قیادت، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مشیر خارجہ سرتاج اج سعودی عرب جائیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سالمیت کو اہمیت دیتا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular