کراچی میں پولیس کی کار روائیوں کے دوران مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاکے جبکہ 3 ٹارگٹ کلرز بھی گرفتار

کراچی  میں پولیس کی کار روائیوں کے دوران مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاکے  جبکہ 3 ٹارگٹ کلرز بھی گرفتار

گلشن معمار کے علاقے تیسر ٹاؤن نادرن بائے پاس کے قریب پولیس کی کار روائی کے دوران مقابلے کے بعد 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ ادھر لانڈھے کے علاقے زمان ٹاؤن پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرجہانزیب کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے بتایا جا رہا ہے ملزم نے دوران تفتیش 7 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے جبکہ ایس آئی یو پولیس نے سمن آباد میں کار روائی کرتے ہوئے ساجد علی اور محمد عظیم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان قتل، بینک ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وار داتوں میں ملوث تھے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular