کسی بھی فوجی اقدام سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے: وزیردفاع

 کسی بھی فوجی اقدام سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے: وزیردفاع

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا، تاحال کسی جنگ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے نہ وعدہ۔ کسی بھی فوجی اقدام سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مقدس رشتہ ہے ، کسی بھی فوجی اقدام سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے ۔ قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ سعودی عرب سے گہرا اور نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے تاہم پاکستان مسلم ممالک میں خلفشار کو بڑھناے کی بجائے کم کرنے کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان کا کردار قائدانہ ہونا چاہئے جو کہ مسلم امہ کے تنازعات کو حل کروائے بجائے کہ وہ فریق بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں خود بیس سے بائیس فیصد اہل تشیع بستے ہوں وہ کیسے شیعہ سنی کی جنگ میں کود سکتا ہے، پاکستان کو اس جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آگ ہمارئے گھر تک بھی آ سکتی ہے۔خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ بند کمرے میں بیٹھ کر فیصلے کرنے کی بجائے مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شمولیت پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے، امید ہے کہ عرب لیگ اس مسئلہ کو حل کر لے گی۔ وزیر خزانہ نے ایوان کو مطلع کیا کہ رواں برس دس اپریل تک نہ صرف پارلیمینٹرینز بلکہ جنرل ٹیکس ڈائریکٹری بھی طباعت کے بعد نٹرنیٹ پرچڑھا دی جائے گی، دو سو بہتر پارلیمنٹیرینز نے ابھی تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے وہ جلد جمع کروائیں، پاکستان کو اینٹی منی لاندڑنگ اور اینٹی ٹیررازم فنانسگ قوانین میں ترامین سے گرے ممالک کی فہرست میں سے خارج کر دیا گیا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے،اسحاق ڈارنے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پراختلافات دورہوچکے ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیرمملکت برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے ایوان کوبتایاکہ گوگل پرامریکی قانون لاگوہوتاہے، وہ ہمارے قوانین نہیں مانتے، گوگل کوپاکستانی قوانین کے دائرہ اختیارمیں لانے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے، اجلاس میں وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے ایوان کوبتایاکہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ اکتوبردوہزارسولہ میں پایہ تکمیل کوپہنچ جائےگا قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular