ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ سات دو فیصد اضافہ ہوا ہے.

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ سات دو فیصد اضافہ ہوا ہے.

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آٹھ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ سات ایک،بارہ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ سات دو،اٹھارہ ہزار تک آمدن والے افراد کے لئے مہنگائی کی شرح میں اضافہ صفراعشاریہ سات چھ،پینتیس ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ سات پانچ اور اس سے زائد آمدن والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ چھ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر،چکن اورایل پی جی سمیت سولہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ آلو،سرخ مرچ اور پٹرول سمیت گیارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ادارہ شماریات کے مطابق چاول،دودھ اور آئل سمیت چھبیس اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular