کوئٹہ، علاقہ اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت سات افراد جاں بحق۔

کوئٹہ، علاقہ اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت سات افراد جاں بحق۔

پولیس کے مطابق گاڑی ہزارہ ٹاؤن سے کوئٹہ شہر آرہی تھی کہ اسپنی روڈ پر مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی.فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں مزید پانچ افراد دم توڑ گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نےعلاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کے دوران چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ادھرتحفظ عزادران کونسل نے واقعہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کيا ہے. دوسری جانب مستونگ میں اين جی او کے تين اہلکار گاڑی ميں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نےاندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتيجے ميں دو اہلکار حبيب اور زاہد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شديد زخمی ہوگیا۔زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو سول ہسپتال مستونگ منتقل کر ديا گيا ہے جبکہ پوليس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular