ہماری ہمدردیاں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہیں،بیس بیس گھنٹے عذاب میں مبتلا رہنے والے سڑکوں پر نہ آئیں تو اور کیا کریں۔ نواز شریف

ہماری ہمدردیاں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہیں،بیس بیس گھنٹے عذاب میں مبتلا رہنے والے سڑکوں پر نہ آئیں تو اور کیا کریں۔ نواز شریف

خانیوال میں سابق پارلیمانی سیکرٹری آفتاب ڈاہا کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمیاںنواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاق کسی بھی صوبے کے ساتھ نا انصافی کرے تو وہاں کا وزیراعلی اس کے خلاف آواز اٹھا سکتا ہے، شہباز شریف کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر آنے کی بات درست ہے، بیس بیس گھنٹے عذاب سے دوچار رہنے والے سڑکوں پر نہ آئیں تو اور کہاں جائیں لہذا ان کی ہمدردیاں بھی احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال میں بہتری اور بحران سے نجات کے لئے اگر بھارت سےمناسب قیمت پر بجلی ملے تو لے لینی چاہیے۔کراچی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے نون لیگی صدر نے کہا کہ شہر قائد کے حالات کے ذمہ دار حکمران اور ان کے اتحادی ہیں۔موجودہ حکومت نے گزشتہ چار کے دوران عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا اور ان کی تمام ترتوجہ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے،عدالتوں سے لڑائی،نوٹ چھاپنے اور سیاسی جوڑ توڑ پر مرکوز ہے جبکہ گزشتہ چار سال کے دوران قرضے لینے کے تمام ریکارڈ بھی توڑ دیئے گئے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular