قومی سلامتی کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پاکستان پر ڈومور کے لیے مزید دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

قومی سلامتی کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پاکستان پر ڈومور کے لیے مزید دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

آل پارٹیز کانفرنس سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سیاسی قیادت نے کانفرنس میں شرکت کرکے قوم کو اتحاد کا پیغام دیا ہے۔ ہماری قوم مضبوط توانا اور قابل فخر قوم ہے جو ہر قسم کے چیلنجوں سےنمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔قومی سلامتی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے سب کو ملکر اس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونا ہوگا۔ یوسف رضا گیلانی نے امریکہ سے الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسارویہ پاکستان کی قربانیوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کے برعکس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے حوالے سے پاکستان اہم موڑ پرکھڑاہے۔ افغانستان میں حالیہ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات باالخصوص اعلیٰ سطح کی امن کونسل کے چیئرمین برہان الدین ربانی کی شہادت سے امن کوششوں کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے جنہوں نے دفاع وطن میں کبھی مایوس نہیں کیا۔سیاسی قیادت کو باہمی اختلافات بالائے طاق رکھ کرملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular