لاہورمیں ڈینگی فیورمیں مبتلا مزید تین خواتین سیمت مسلم لیگ کے ایم پی اے ممتاز ججہ چل بسے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو انیس۔

لاہورمیں ڈینگی فیورمیں مبتلا مزید تین خواتین سیمت مسلم لیگ کے ایم پی اے ممتاز ججہ چل بسے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو انیس۔

پنجاب میں میں گیارہ ہزار سے زائد افراد جان لیوا ڈینگی وائرس کا شکار ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے۔ قاتل ڈینگی نے صوبے میں ایک سو انیس افراد کو ابدی نیند سلا دیا ہےجبکہ سیکڑوں پرموت کے سائے منڈلارہے ہیں۔ لاہورکے جناح ہسپتال میں پچھلے چھ روز سے داخل مسلم لیگ نون کے صوبائی اسمبلی کے رکن ممتاز ججہ ڈینگی کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے، گنگا رام ہسپتال میں تین روز سے زیر علاج چونگی امر سدھو کی رہائشی گلنازآج دم توڑ گئی۔ جبکہ میو ہسپتال میں ڈینگی فیور میں مبتلا تیس سالہ صائمہ فاروق بھی جاں بر نہ ہوسکی اور لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل ثوبیہ بھی ڈینگی بخار سے جانبر نہ ہوسکی۔ دوسری جانب لاہور کے ہسپتال مریضوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں اور بستروں کی کمی کے باعث لوگ برآمدوں میں بینچوں پر لیٹے ہوئے ہیں۔گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپوراورملتان میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہسپتالوں میں پلیٹ لیٹس کٹس دستیاب نہیں۔ جبکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں آلات خراب ہونے کی شکایات ہیں جس نے مریضوں کی مشکلات میںمزید اضافہ کردیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular