وزیراعظم گیلانی نے دوہزار نو میں کہ دیا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اورامریکہ ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔ وکی لیکس

 وزیراعظم گیلانی نے دوہزار نو میں کہ دیا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اورامریکہ ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔ وکی لیکس

وکی لیکس نے چھ فروری دو ہزار نو کو امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کی جانب سے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے کی خفیہ کیبل جاری کردی ہے۔مراسلے کے مطابق نو جنوری کو نائب امریکی صدر جو بائیڈن اور سینیٹر لنزے گراہم پر مشتمل وفد نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کا کہناتھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ناکامی کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان یہ جنگ لڑنا چاہتا ہے اس کےلیے مدد کی ضرورت ہے ۔فوج، فرنٹئیرکانسٹیبلری اور پولیس کے پاس وسائل کی کمی ہے ۔ مراسلے کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے تسلیم کیاتھا کہ ماضی میں آئی ایس آئی کے دہشت گردوں سے تعلقات رہے ہیں لیکن اب وہ بدل رہی ہے کیونکہ قومی سالمیت کا انحصاراس ادارے پر ہے جبکہ جو بائیڈن نے خبردارکیا تھاکہ امریکی امداد میں اضافے کا انحصار افغانستان میں امریکی افواج کی کامیابیوں پر ہے ۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعد خیبر ایجنسی میں صورتحال بہترہوئی ہے لیکن بیت اللہ محسود، حقانی نیٹ ورک اور دیگر جرائم پیشہ عناصر اب تک فعال ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular