پاک فوج اور آئی ایس آئی کوحقانی گروپ پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں ہے تاہم اسے تباہ کرنا پاکستان کے ہاتھ میں ہے۔ امریکی ایڈمرل مائیک مولن

پاک فوج اور آئی ایس آئی کوحقانی گروپ پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں ہے تاہم اسے تباہ کرنا پاکستان کے ہاتھ میں ہے۔ امریکی ایڈمرل مائیک مولن

امریکی جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ سینیٹ میں دیئے گئے بیان کے ہر لفظ پر قائم ہیں۔ انہوں نے وہی کہا جو وہ کہنا چاہتے تھے۔ مائیک مولن کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے حقانی نیٹ ورک سے تعلقات کو منظر عام پر لانے کا سوچ رہے تھے تاہم حقانی نیٹ ورک کے ہاتھوں افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر وہ خاموش نہ رہ سکے۔ مائیک مولن نے کہا کہ وہ یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کا حقانی نیٹور ک پر مکمل کنٹرول ہے لیکن نیٹ ورک کے القاعدہ کی طرح محفوظ ٹھکانے ہیں۔ ماضی میں پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقاتوں میں انہوں نے محسوس کیا کہ جنرل کیانی حقانی نیٹ ورک کے حامی نہیں ہیں۔ انہوں نے پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خلاف مل کرکام کرنا ہوگا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular