صوبہ کرمان میں قدرتی آفت کے باعث کئی مکانات تباہ جبکہ بیالس افراد زخمی

صوبہ کرمان میں قدرتی آفت کے باعث کئی مکانات تباہ جبکہ بیالس افراد زخمی

جنوب مشرقی ایران میں واقعہ صوبے کرمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث کئی مکانات تباہ اوربیالس افراد زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی جس کے بعد تیس آفٹرشاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کرمان سے اٹھاون کلومیٹردور شمال مشرق میں پیش آیا جس کی گہرائی دس کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم زلزلے کے بعد پاسداران انقلاب اورریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ حکومتی اداے مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہیں

Most Popular