مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں افراد کی 5 کشمیری نوجوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، وادی میں قابض فوج جعلی آپریشن کر رہی ہے، جہاں گھر گھر جا کر کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، دوروز قبل بڈگام میں جعلی آپریشن کے دوران پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا اور آج مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں افراد نے شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی، جس کے بعد آج وادی کے بہت سے اضلاع میں کشمیریوں کی جانب سے مظاہرے جاری ہیں، نہتے کشمیریوں اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں، جہاں مظاہرین پر پتھراؤ کیا جارہا ہے، اتنے ظلم کے باوجود بھی کشمیر کی حکومت اور انتظامیہ کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے اور خاموشی سے تماشہ دیکھ رہی ہے، لیکن بھارتی افواج اپنے ظلم سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتی