متحدہ عرب امارات کا 46 قومی دن آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
متحدہ عرب امارات کا 46 واں قومی دن آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، قومی دن کی تقریبات متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں میں فوج پریڈ سے شروع ہوئیں، دبئی کی مرکزی پریڈ میں شیخ محمد بن راشد اور ابوظہبی کے سربراہ شیخ محمد بن زید سمیت تمام ریاستوں کے امراموجود تھے، اس موقع پر فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، منچلوں نے اپنی گاڑیاں قومی پرچم سے سجا دیں، جونہی رات کے بارہ بجے دبئی میں آسمان شاندارآتش بازی سے جگمگا اٹھا، قومی دن کی تقریبات تین روز جاری رہیں گی