بھارت اور سری لنکا میں سمندری طوفان اوکی نے تباہی مچادی

بھارت اور سری لنکا میں سمندری طوفان اوکی نے تباہی مچادی

خلیج میں بننے والا سمندری طوفان اوکھی نے بھارت کی جنوبی ریاستوں کو شدید متاثر کیا ہے،، ایک سو تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر شے کو تہس نہس کرڈالا،، سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ریاست کیرالا میں بارہ اور تامل ناڈو میں دس افراد ہلاک ہوئے،قدرتی آفت نے بھارت کے ہمسائیہ ملک سری لنکا میں بھی تباہی مچائی ہے، جہاں مختلف حادثات میں تیرہ افراد مارے گئے، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،، یہ ایک روز کے دوران بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں داخل ہوگا، تاہم اس سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا

Most Popular