خود کو جمہوریت کا سب سے بڑا علمبردار کے طورپرپیش کرنیوالے بھارت میں غربت بے روزگاری سے ہرگھنٹے میں سولہ افراد خودکشی کرتے ہیں۔

خود کو جمہوریت کا سب سے بڑا علمبردار کے طورپرپیش کرنیوالے بھارت میں غربت بے روزگاری سے ہرگھنٹے میں سولہ افراد خودکشی کرتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیوروکی رپورٹ کے حوالے سے یہ انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال ایک لاکھ پینتیس ہزارافراد نے خود کشی کی جن میں چودہ ہزارکسان بھی شامل تھے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں خاندانی مسائل، خواتین سے ذیادتی اوربیروزگاری کے باعث خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے دو ہزار گیارہ میں طلاق کے سبب خودکشیوں میں چوّن فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیس فیصد خواتین نے ذیادتی کے باعث موت کوگلے لگایا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں خودکشی کرنے والوں میں سترفیصد افراد شادی شدہ ہوتے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular