جنسی سکینڈل میں ملوث برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فیلون نے استعفیٰ دیدیا

جنسی سکینڈل میں ملوث برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فیلون نے استعفیٰ دیدیا

وزیر دفاع مائیکل فیلون نے خاتون صحافی کے گھٹنے پر 15 برس پہلے بار بار ہاتھ رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔ خاتون صحافی جولیا ہارٹلے نے فیلون کو خبردار کیا تھا کہ پھر ہاتھ رکھا تو منہ پر مکا مار دے گی، مائیکل فیلون کے مستعفی ہونے کی خبر سب سے پہلے ٹویئٹر پر جاری کی گئی ، مائیکل فیلون کا کہنا تھا کہ دفاع کا عہدہ بہت باعزت ہوتا ہے اور ایک اچھے کردار کے مالک کو ہی یہ عہدہ ملنا چاہیئے اور وہ اس قابل نہیں ہیں کہ اس عہدے کو سنبھال سکیں، مائیکل فیلون وزیراعظم تھریسا مے حکومت کے پہلے وزیر ہیں جو جنسی سکینڈل کی وجہ سے مستعفی ہوئے ہیں

Most Popular