میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے فریڈم آف شفیلڈ کا اعزاز واپس لے لیا گیا
ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی خاموش قاتل آنگ سان سوچی کو خاموشی مہنگی پڑ گئی،، برطانیہ کی شفیلڈ سٹی کونسل نے آنگ سان سوچی سے فریڈم آف شفیلڈ کا اعزاز واپس لے لیا،، ان کے خلاف رواں سال شفیلڈ سٹی میں مظاہرہ بھی کیا جا چکا ہے،، آنگ سان سوچی کو یہ ایوارڈ دوہزار پانچ میں ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے طویل نظربندی پر دیا گیا تھا،،روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بدترین مظالم پر خاموشی اختیار کرنے اور فوج کو نہ روکنے پر آنگ سان سوچی کے خلاف گزشتہ ماہ شفیلڈ سٹی کونسل کے اجلاس میں ان سے یہ اعزاز واپس لینے کی تحریک پیش کی گئی تھی،، آنگ سان سوچی کی خاموشی پر دنیا بھر میں ان سے امن کے نوبل انعام سمیت دیگر نوازے گئے اعزازات واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔