سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث بنگلہ دیشی شہری کو سزائے موت

سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث بنگلہ دیشی شہری کو سزائے موت

بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سعودی سفارتکار خلف العلی کے قتل کے مرکزی ملزم کو سزائے موت ، 3ملزمان کو عمر قید اور ایک کو بری کردیا۔بنگلہ دیش جریدے ڈیلی سٹار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی سفارتکار پر فائرنگ کرنے والے سیف الاسلام مامون کو موت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ اس کے شریک جرم محمد الامین، رفیق الاسلام اور اکبر علی لالو کے خلاف عمر قید کی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیل حکام سپریم کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی ملنے کے بعد موت کی سزا نافذ کر دیں گے۔ واضح رہے کہ 35 سالہ خلف العلی کو مارچ 2012ءمیں ان کے گھر کے قریب قتلکیا گیا تھا۔

Most Popular