یونان میں مہاجرین کا پارلیمان کے سامنے مظاہرہ

یونان میں مہاجرین کا پارلیمان کے سامنے مظاہرہ

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مہاجرین نے پارلیمان کے سامنے مظاہرہ کیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر مہاجرین کا مطالبہ کیاکہ انہیں ان کے خاندان کے ایسے افراد کے ساتھ جلد از جلد یکجا کیا جائے جنہیں یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک میں پناہ مل چکی ہے۔ یہ گروپ” ہمیں ایک ساتھ رکھو“کے نعرے لگا رہا تھا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر فیملی ری یونین میں تیزی نہ لائی گئی تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق یونان میں چار ہزار ایسے مہاجرین بھی پھنسے ہوئے ہیں جو فیملی ری یونین کے انتظار میں ہیں۔

Most Popular