نیو یارک حملے کے ملزم پر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد

نیو یارک حملے کے ملزم پر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد

امریکی شہر نیو یارک میں حملے کے ملزم سیف اللہ سائپوف پر مین ہیٹن میں 8 افراد کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کے الزام میں دہشت گردی کی فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 29 سالہ سائپوف پر شدت پسند تنظیم داعشکو مادی امداد اور وسائل فراہم کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔استغاثہ نے کہا کہ سائپوف نے ان سے آزادانہ طور پر گفتگو کی ہے اور انھوں نے دورانِ حراست خود شہادتی کے عمل سے دست برداری اختیار کی ہے۔ نیو یارک پولیس نے کہا ہے کہ سائپوف شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر تھے۔سیف اللہ سائپوف کا تعلق ازبکستان سے ہے۔ انھیں پولیس نے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور وہ اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج اور زیرِ حراست ہیں۔

Most Popular