ترکی کی مستقبل کی طاقت اس کی برآمدات و سرمایہ کاری میں پوشیدہ ہے۔ وزیر اعظم
ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہمارا اولین ہدف کسی کی رقابت نہیں، ملکی زر کی قدر میں اضافہ کرنے والی جدت و ٹیکنالوجی سے لیس کسی اقتصادی بنیادی ڈھانچے کا قیام ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترکی کی مستقبل کی طاقت اس کی برآمداتو سرمایہ کاری میں پوشیدہ ہے۔وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ آئندہ کے دس برسوں میں ترکی کے سامنے کی سب سے بڑی طاقت، برآمدات اور سرمایہ کاری کے شعبے میں حاصل کردہ پیش رفت ہوگی۔ میں یہ بات بڑے وثوق سے کہہ رہا ہوں کیونکہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ترکی نے 39 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ ترکی کو نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا بھر میں زیادہ بڑے ایک تجارتی مرکز کی حیثیت دلانے میں ہمارا عزم جاری ہے۔