میکسیکو میں اغوا برائے تاوان کے مجرم جوڑے کو 260 برس قید کی سزا

میکسیکو میں اغوا برائے تاوان کے مجرم جوڑے کو 260 برس قید کی سزا

میکسیکو کی ایک عدالت نے اغوا برائے تاوان کا ارتکاب کرنے والے جوڑے کو مجموعی طور پر 260 برس قید کی سزا سنا دی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نےاغوا برائے تاوانجرم میں ملوث ڈیوڈ ویلیگاس کے خلاف 160 برس جب کہ اس کی ساتھی انابیل مورینو کو جرم میں معاونت پر 100 برس قید کا فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت نے مجرم جوڑے کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کو 1142 پاونڈ بطور ہرجانہ ادا کرے۔واضح رہے کہ ڈیوڈ اور مورینو نے گزشتہ برس 10 اکتوبر کو میکسیکو کے قصبے سان میگل اینگ سے ایک لڑکی کو اغوا کرکے رقم کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مغویہ کو قتل کر دینے کی دھمکی بھی دی۔لڑکی کے والدین نے رقم ادا کر کے اس لڑکی کو آزاد کروا لیا اور اس کے بعد پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا جس کے نتیجے میں ڈیوڈ اور مورینو کی گرفتاری عمل میں آ گئی۔

Most Popular