شدید موسمی حالات سے سب سے زیادہ غریب ممالک متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ

شدید موسمی حالات سے سب سے زیادہ غریب ممالک متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ

بین الاقوامی امدادی تنظیم آکسفیم نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شدید موسمی حالات سے غریب ممالک کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو بہت بڑی تعداد میں اپنے آبائی علاقوں سے رخصتی کا سامنا ہے، جس کے بڑے اسباب میں انتہائی شدید نوعیت کے موسمی حالات، طوفان اور سیلاب بنتے ہیں۔ آکسفیم کے ایک نئے مطالعے کے مطابق 2008ءاور 2016ءکے درمیانی عرصے میں ہر سال اوسطاً 14 ملین انسان انہی غیر معمولی موسمی حالات اور قدرتی آفات کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ اس کے مقابلے میں امیر ممالک میں یہی اوسط سالانہ تعداد ایک ملین کے قریب رہی۔

Most Popular