امریکی سینیٹ شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی پرکرنے پر متفق

امریکی سینیٹ شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی پرکرنے پر متفق

امریکی سینیٹ میں شمالی کوریا کے خلاف عائد پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ شمالہ کوریا میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں بلیک لسٹ کی جانے والی شخصیات اور تنظیموں کی فہرست بڑھا دی جائے گی۔ سینیٹ میں پیش کیے جانے والے اس بل کو اوٹو وارم بیئر بل کا نام دیا گیا ہے۔ اس نام کے ایک امریکی طالبعلم کو شمالی کوریا میں گرفتاری کے بعد پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سترہ مہینے کی قید کے بعد وارم بیئر کو بیماری کی حالت میں واپس امریکا بھیج دیا گیا تھا، اور اسی سال جون میں اس کا انتقال ہو گیا تھا۔

Most Popular