مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے نزدیک بھگدڑ کے واقعے میں اٹھارہ زائرین زخمی ہو گئے

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے نزدیک بھگدڑ کے واقعے میں اٹھارہ زائرین زخمی ہو گئے

مکہ مکرمہ میں بھگدڑ مچنے کا واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مسجدالحرام کے نزدیک پیش آیا، واقعہ کے وقت لوگ بڑی تعداد میں لیلتہ القدر کے اجتماع میں شرکت کیلئے مسجدالحرام کے آس پاس موجود تھے،محکمہ صحت کے حکام کےمطابق تمام زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی، واقعہ میں کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا جس کی وجہ سے کسی بھی زخمی کو ہسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت پیش نہ آئی، ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے مسلمان بڑی تعداد میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے رش کے باعث بگھدڑ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

Most Popular