شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش حملہ، 17 افراد جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش حملہ، 17 افراد جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش حملے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، حکام کے مطابق خود کش حملہ شام کے دارالحکومت دمشق میں پولیس اسٹیشن پرکیا گیا، حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، شامی وزارتِ داخلہ کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے المیدان کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک پولیس اسٹیشن کے پاس خود کو دھماکے سے اڑا دیا،، مرنے والوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،، تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Most Popular