سعودی فرمانروا شاہ سلمان رواں ہفتے روس کے پہلے دورے پر روانہ ہوں گے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان رواں ہفتے روس کے پہلے دورے پر روانہ ہوں گے، روس کے صدر پیوٹن سعودی فرمانروا کے دورے کے منتظر ہیں، جو ممکنہ طور پر جمعرات کو ہوگا، سعودی وزارت اطلاعات نے 81 سالہ فرمانروا سلمان کے دورے کو ʼتاریخی قرار دے دیا، کیونکہ یہ سعودی سربراہ کی جانب سے روس کا پہلا دورہ ہوگا، اس سے قبل کوئی سعودی فرمانروا روس نہیں گیا،، شاہ سلمان وہاں روسی صدر اور دیگر سے ملاقات کریں گے