فلسطین کے وزیراعظم رامی حمد اللہ غزہ پہنچ گیا۔
فلسطینی حکومت اور حماس کے درمیان تعلقات بہترہونے لگے، فلسطین کے وزیر اعظم رامی حمد اللہ کی قیادت میں ایک وفد حماس سمیت حریف فلسطینی دھڑوں کے مابین مصالحتی کوششوں کے لیے غزہ پہنچ گیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صرف اتحاد ہی مضبوط ریاست کا واحد راستہ ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر غزہ اس لیے آئے کہ مصالحت کو مضبوط کیا جائے اور تفرقے کو ختم کیا جائے، رامی حمداللہ کے وفد کا استقبال کرنے کے لیے سرحد پر 2ہزار کے قریب افراد جمع ہوئے تھے،یاد رہے کہ فتح تحریک، حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں کے مابین مصالحت کی کوششیں ماضی میں کئی بار ناکام ہو چکی ہیں