مقبوضہ بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دائمی دارالحکومت ہے۔اسے سونے اوراربوں ڈالرکے عوض بھی فروخت نہیں کیا جائے گا:فلسطینی صدرمحمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دائمی دارالحکومت ہے۔اسے سونے اوراربوں ڈالرکے عوض بھی فروخت نہیں کیا جائے گا:فلسطینی صدرمحمود عباس

امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے فلسطین کوامداد بند کرنے کی دھمکی کے بعد فلسطین کا رد عمل سامنے آیا ہے۔فلسطینی صدرمحمود عباس کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس برائے فروخت نہیں۔یہ فسلطینی ریاست کا دائمی دارالحکومت ہے جسے سونے اوراربوں ڈالرکے عوض بھی فروخت نہیں کیا جاسکتا۔فلسطینی امریکا کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ امریکی صدرنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگرفلسطین مذاکرات کی میزپرنہیں آتا تواس کی سالانہ لاکھوں ڈالرکی امداد بند کردیں گے۔اسرائیلی حکام نے ٹرمپ کے بیان کوخوش آئند قراردیا تھا

Most Popular