پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


1972میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظوری کے بعد5جون کو دنیا بھر میں بیشترممالک میں ماحولیات کے دن کے طورپہ منایا جاتاہے،جس کا مقصد لوگوں میں قدرتی ماحول کی افادیت سے آگہی دینا ہے ،اس سال ماحولیات کے کا عنوان منتخب کیا گیا ہےconnecting people to nature ۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سالانہ پچپن ہزار ایکٹر رقبے پہ جنگلات کا کٹاو جاری ہے، لیکن حکومتی کی جانب سے بہتری کی کوشش جاری ہے۔دو روز قبل امریکہ کے ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد دنیا بھرسے تنقیدجاری ہے،پیرس معاہدے کے تحت امریکہ اوردیگر187ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ کم کرنے کی کوششیں کریں۔ پرفضا ماحول میں جہاں پہاڑ،آبگاہیں اوراشجارانسانی زندگی میں اہم کردارادا کرتے ہیں وہیں یہ چرند پرنداورجنگلی حیات کے لیے بھی ضروری ہیں،اسی تناظرمیں یواین ڈی پی اوردیگرنجی تنظیموں کے مطابق ارباب اختیار کو وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام پہ مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Most Popular