پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے،،، دنیا بھر میں جاری جنگوں اور مختلف بحرانوں کی وجہ سے بچے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،،، صرف پاکستان میں ہی ہر دس میں سے ایک بچہ جارحیت کا شکار ہے۔۔اقوام متحدہ کے پروٹیکشن چلڈرن رائٹس کے تحت چار جون انیس سو بیاسی سے جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن منایا گیا،،، اس کی وجہ اسرائیلی جارحیت بنی جس کی نذر لاکھوں فلسطینی اور لبنانی بچے ہوچکے ہیں،،، اقوام متحدہ کے مطابق گز شتہ دو دہائیوں میں بیس لاکھ سے زائد بچے مختلف تنازعات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، شام، عراق، افغانستان، فلسطین، یمن میں جنگی حالات کی وجہ سے بچے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مبجور ہیں ،پاکستان میں بچوں پر تشدد ، جبری مشقت اور بھیک منگوانے کے عمل میں اضافہ ہو رہا ہے،،،ایک رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان میں ہر دس میں ایک بچہ جارحیت کا شکار ہے،،، آٹھ لاکھ سے زائد بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں،،، جبکہ کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہیں،،، دوسری طرف بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی کارکردگی بھی بالکل صفر نظر آتی ہے،،، کسی بھی ملک میں ہونے والے ظلم کا سب سے زیادہ نشانہ بچے ہی بنتے ہیں اور جنگ کے دوران بچوں کا استعمال نا انصافی ہے،،جارحیت کا شکار بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد اس عہد کی تجدید ہے کہ بچوں کی تکالیف کو محسوس کرکے ان کی بحالی کے لیے کوشش کی جائے۔۔

Most Popular