پاکستان سمیت مختلف ممالک کی جانب سے لندن دہشتگردی واقعات کی مذمت

پاکستان سمیت مختلف ممالک کی جانب سے لندن دہشتگردی واقعات کی مذمت

پاکستان سمیت مختلف ممالک کی جانب سے لندن دہشتگردی واقعات کی مذمت کی گئی ،، ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو ہر قسم کی مدد کی پیشکش کر دی ،، الٹے سیدھے مشورے بھی دیئے،، فرانسیسی صدر کہتے ہیں وہ برطانوی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ،، وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ لندن دہشتگردوں کے مستقل نشانے پر ہے۔پاکستان سمیت مختلف ممالک کی جانب سے لندن دہشتگردی واقعات کی مذمت کی گئی ،، پاکستان کا کہنا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں برطانیہ اور برطانوی عوام کیساتھ کھڑے ہیں،، دہشت گردی بین الاقوامی ناسور بن چکا ہے،، امریکی صدر نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ امریکہ برطانیہ کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لیے اس کے ساتھ ہیں۔ جبکہ ساتھ ساتھ انہوں نے سفری پابندیوں کے حکم نامے کی حمایت ایک بار پھر دہرائی اور کہا کہ سفری پابندیاں ممالک کی حفاظت کیلئے ضروری ہیں ،، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن حملےبزدلانہ ہیں جن میں معصوم شہریوں کونشانہ بنایاگیا،امریکی عوام برطانیہ کےساتھ کھڑےہیں، ادھر فرانس کے صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اس موقعے پر برطانیہ کے ساتھ ہے،، امریکی گلوکار آریانا گرینڈے نے ٹویٹر پر پیغام میں لندن کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،، دوسری جانب میئر لندن صادق خان نے اپنے پیغام میں حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،، ان کا کہنا تھا کہ حملےسوچےسمجھےاوربزدلانہ ہیں،اس طرح کےحملوں کوکوئی جوازنہیں،

Most Popular