F-16طیاروں کی خریداری سے متعلق پاکستان کو خود فیصلہ کرنا ہے۔ جان کربی

F-16طیاروں کی خریداری سے متعلق پاکستان کو خود فیصلہ کرنا ہے۔ جان کربی

ایک طرف اتحادی ہونے کی باتیں تو دوسری طرف ایف سولہ کے معاملے پر امریکا کی دوغلی پالیسی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کی خریداری کا فیصلہ پاکستان کو خود کرنا ہو گا،،، دنیا میں تمام ممالک اپنی دفاعی ضروریات کے مطابق خود فیصلے کرتے ہیں۔۔۔ یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اپنی دفاعی ضروریات کیسے پوری کرے گا، امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کسی صورت پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب یا کمزور ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا۔۔خطے میں پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم اور ضروری ہیں۔۔۔ امریکا گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔۔۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ضروریات اور صلاحتیں بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا،

Most Popular