امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی سفری پاپندیوں کی حمایت کردی۔

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی سفری پاپندیوں کی حمایت کردی۔

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی سفری پاپندیوں کی حمایت کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر لگائی جانے والی پابندی مکمل طور پر نافذ العمل ہو سکتی ہے۔امریکی سپریم کورٹ کے نو میں سے سات ججوں نے امریکی انتظامیہ کی اس درخواست کو منظور کیا کہ ماتحت عدالتوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کے حکم نامے پر عائد کردہ پابندیوں کو ہٹا دیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے گذشتہ سال جنوری میں عہدہ سنھبالنے کے بعد ایک متنازع پالیسی کے تحت تین طرح کے حکم نامے جاری کیے تھے جن کے تحت چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندیاں عائد کر دی گئیں تھی۔گذشتہ سال جنوری میں سفری پابندیوں سے متعلق جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے اور امریکہ کے ہوائی اڈوں پر شدید افرا تفری کا عالم تھا تاہم اس حکم نامے کو فیڈرل کورٹ نے گذشتہ برس فروری میں معطل قرار دے دیا تھا۔ تاہم فروری کے اوائل میں امریکہ میں اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی کے صدارتی حکم کی معطلی کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

Most Popular