فرانس: پولیس کے تشدد کے خلاف پیرس میں مظاہرے
فرانس میں پولیس اور سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں پولیس کے تشدد کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرین گرڈی نار میٹرو سٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے سیاہ فام نوجوان کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد کیا اور انہیں گرڈی نار اسٹیشن سے باہر دھکیل دیا۔واضح رہے کہ تھیو نامی ایک سیاہ فام نوجوان کو چند ماہ قبل چار پولیس اہلکاروں نے قتل کردیا تھا۔اس واقعے کے بعد پیرس کے نواحی علاقوں میں وسیع مظاہرے بھی کئے گئے تھے۔