بریگزٹ مذاکرات: برطانیہ اور یورپی اتحاد کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام

بریگزٹ مذاکرات: برطانیہ اور یورپی اتحاد کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام

برطانوی وزیرِ اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کو اگلے مرحلے تک پہنچانے کے لیے برطانیہ اور یورپی اتحاد کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیںتاہم اختتام ہفتہ سے قبل اس سلسلے میں مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے یہ مذاکرت مثبت معاہدے پر منتج ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق برطانیہ اور یورپی اتحاد کے درمیان مذاکرات برطانیہ کی مخلوط حکومت کی کلیدی پارٹی (ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی) ڈی یو پی کے آئرلینڈ کے سرحدی معاملات پر رعایت دینے پر انکار کی وجہ سے ناکام ہوئے ہیں۔تاہم ڈاو¿ننگ سٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ واحد وجہ نزاع نہیں ہے۔ادھر آئرلینڈ کے وزیرِ اعظم لیوورادکر نے کہا ہے کہ معاہدہ طے پا گیا تھا لیکن لگتا ہے کہ برطانیہ نے سرحد سے متعلقہ معاملات پر ڈی یو پی کے دباو¿ کے بعد اپنا ذہن تبدیل کر لیا ہے۔

Most Popular