کشمیر، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیرکے تین فریقی ہیں۔ مسعود خان

کشمیر، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیرکے تین فریقی ہیں۔ مسعود خان

صدرآزادکشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی سے منسلک کرنا درست نہیں ہے۔ کشمیری آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیرجنوبی ایشیا میں امن کاقیام ممکن نہیں۔ گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی نہیں ہورہی۔ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہدکو دہشتگردی سے منسلک کرنا درست نہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے سیاسی جدوجہدکررہے ہیں۔ کشمیر، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیرکے تین فریقی ہیں۔ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد نہ کر نے کا ذمہ دارہے۔انہوں نے بھارت میں ہندوانتہا پسندی پرتشویش کا بھی اظہار کیا۔ مسعود خان نے کہاکہ کشمیری سیاسی مستقبل اور ریاستی الحاق کیلئے قسمت کافیصلہ خود کریں گے۔ کشمیری عوام بھارت سے آزادی کے حصول کیلئے سیاسی جنگ لڑرہے ہیں۔

Most Popular