ریاض پر داغا گیا میزائل مکمل تباہ نہیں ہوسکاتھا۔ امریکی اخبار کا دعویٰ

ریاض پر داغا گیا میزائل مکمل تباہ نہیں ہوسکاتھا۔ امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ یمن سے سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض پر داغے گئے میزائل کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاسکا تھا جبکہ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی دفاعی میزائل نظام کے ذریعے اسے ناکام بنادیا تھا ۔نیویارک ٹائمز نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ زمین سے ملنے والے میزائل کے ٹکڑوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یمن میں باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل اسکڈ تھا جو دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے اور جب امریکی پیٹریاٹ میزائل نظام سے اسے فضا میں نشانہ بنایا گیا تو اسکڈ میزائل کا صرف پچھلا حصہ تباہ ہوا تھا ۔میزائل کا اگلا حصہ ریاض ایئرپورٹ سے ٹکرا گیا تھا ، امریکی اخبار کے مطابق اس صورت میں امریکی دفاعی میزائل نظام کے قابل بھروسہ ہونے پر سوالات اٹھ گئے ہیں؟

Most Popular