بھارتی فوج نےجعلی آپریشن کے نام پر 3 بے گناہ نہتے کشمیرینوجوان شہید کردیئے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کاسلسلہ جاری ہے، جہاں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے، کلگام میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں نہتےکشمیریوں پراندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے تنیجے میں تین معصوم و بے گناہ کشمیری شہید ہو گئے وادی میں قابض فوج جعلی آپریشن کر رہی ہے، جہاں گھر گھر جا کر کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،،اور مظلوم کشمیری بھارتی درندگی کا شکار ہو رہے ہیں، اس سے قبل بھی ظالم بھارتی فوج نے بڈگام کے علاقے پخارہ پورہ میں چار کشمیریوں کو شہید کیا تھا، جس کی وجہ سے وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن تھا، لیکن بھارتی افواج اپنے ظلم سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔