ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام سے منسلک نامور سائنسدان شاہرام امیری کو پھانسی دیدی

ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام سے منسلک نامور سائنسدان شاہرام امیری کو پھانسی دیدی

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق شاہرام امیری کوپھانسی دیدی گئی،شاہرام کو ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مکمل معلومات حاصل تھیں،،،شاہرام کو دو ہزار دس میں امریکا سے واپسی پر گرفتارکیا گیا تھا اور وہ تب سے قید میں تھے۔ وہ دو ہزار نو میں مکہ سے لاپتہ ہوئے اور ایک سال بعد امریکا سے ملے تھے،، شاہرام کا کہنا تھا انہیں امریکی سی آئی اے نے اغوا کیا تھا اور راز افشاں کرنے کے لیے بہت دباؤ ڈالا۔ غیرملکی خبرایجنسی نے شاہرام کی والدہ کے حوالے سے کہا ہے کہ انکی میت انکے آبائی علاقے بھیجی گئی ہے اور انکی گردن پر رسی کے نشانات ہیں۔

Most Popular