دنیا میں سب سے بڑی آبادی کے حامل ملک چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

دنیا میں سب سے بڑی آبادی کے حامل ملک چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3.1 فیصد کے اضافے سے 71 کروڑ ہوگئی، یہ تعداد امریکی آبادی سے دگنی جبکہ چین کی آبادی کا50فیصد ہے۔ بیان کے مطابق 92.5 فیصد صارفین نے انٹرنیٹ تک رسائی موبائل فون کے ذرئعے حاصل کی۔ واضح رہے کہ چین میں گزشتہ 6 ماہ میں کم ازکم 1بار آن لائن ہونیوالے شخص کو انٹرنیٹ صارف تصور کیا جاتا ہے۔ چین نے گزشتہ روز اپنا پہلا موبائل کمیونی کیشن سیٹیلائٹ خلا میں بھیجا ہے ،،اس سیٹیلائٹ کے خلا مین جانے کے بعد چین میں انٹر نیٹ کی کارکردگی بہتر ہونے کی توقع کی اج رہی ہے ،،بھارت چالیس کروڑ انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

Most Popular