سگار بنا نے کیلیے مشہور کیوبا کے سگار میکر جوز کیسلر ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کے نزدیک پہنچ گئے

سگار بنا نے کیلیے مشہور کیوبا کے  سگار میکر جوز کیسلر ایک نیا ریکارڈ قائم    کرنے کے نزدیک پہنچ گئے

جوز کیسلر نے پانچ مرتبہ دنیا کا سب سے بڑا سگار بنایا ہے ان کا سب سے پہلا سگار گیارہ اعشاریہ چار میٹر کا تھا جو انہوں نے دو ہزار ایک میں بنایا تھا ،،اس کے بعد دو ہزار تین میں کیسلر نے اپنا ہی ریکارڈ بہتر بناتے ہوئے چودہ اعشاریہ آٹھ چھہ میٹر بڑا سگار بنایا دو ہزار پانچ میں بیس اعشاریہ چار ایک میٹر اور دو ہزار آٹھ میں پینتالیس اعشاریہ آٹھ میٹر بڑا سگار بنایا تھا جوز کیسلر اب دنیا کا سب سے بڑا سگار بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ بہتر کرنے جا رہے ہیں ،،بارہ اگست کو کیسلر سو میٹر کا سگار نمائش کیلیے پیش کرینگے جسے کیوبا میں برطانوی سفارت خانہ پیمائش کرے گا اگر سگار سو میٹر کے معیار پر پورا اترا تو اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کیا جائے گا ،،سگریٹ نوشی کو دنیا بھر میں ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے اس کے باوجود کیوبا میں بنے سگار کی عالمی مارکیٹ میں طلب بے حد زیادہ ہے اور کیوبا سگار بیچ کر معقول زرمبادلہ کماتا ہے

Most Popular