شام میں باغیوں کے دھڑے نے حلب شہر میں کئی ماہ سے جاری حکومتی محاصرہ ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے

شام میں باغیوں کے دھڑے نے حلب شہر میں کئی ماہ سے جاری حکومتی محاصرہ ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے

حکومتی افواج کے قریبی ذرائع نے اپنی پسپائی کی اطلاعات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے باغیوں کوعسکری اڈے سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ باغی حلب شہر میں موجود اپنی ساتھیوں سے رابطے بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن باغیوں کو شہر تک محفوظ راستہ تلاش کرنے میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ باغیوں کے اس گروہ میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کے حمایت یافتہ گروہ بھی شامل ہیں۔ شام میں حکومتی افواج نے گذشتہ ماہ باغیوں کے زیر قبضہ شہر حلب کا محاصرہ کیا تھا۔ جس کے بعد ڈھائی لاکھ افراد شہر میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

Most Popular