امریکی سفارتخانے کی تل ایب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے فیصلے کیخلاف غزہ اور ترکی میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکال آئے
امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے یروشلم کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے اور امریکی سفارتخانے کی تل ایب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے فیصلے کیخلاف فلسطین کے شہرغزہ میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اوراسرائیل اورامریکا کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچم کونذرآتش کیاترکی کے دارالحکومت استنبول میں امریکی فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد امریکی سفارتخانہ کے باہر جمع ہوگئے اور ڈانلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ، مقبوضہ بیت المقدس فلسطینیوں کا ہے اسے کسی صورت اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کریں گے