ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں: حماس

ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں: حماس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرئیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے اور اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے اعلان کے بعد مختلف ممالک اور تنظیموں کی جانب سے درعمل سامنے آرہے ہیں، فسلطینی تنظیم حماس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے دو ریاستی حل تباہ ہو گیا ہے،،حماس نے ٹرمپ کو مستقبل میں کسی بھی امن عمل کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے،، حماس کی جانب سے کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ سنگین تنائج سامنے لے کر آئے گا ،،

Most Popular