اسرائیلی دارالحکومت کی منتقلی یقینی بنائیں گے۔ ٹلرسن
امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ اسرائیلی دارالحکومت کی منتقلی کے فیصلے پر عملدرآمدکو یقینی بنایاجائیگا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکی شہریوں کاتحفظ اولین ترجیح ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کے تحفظ سے متعلق اہم سفارتی عملے کواحکامات جاری کردیے ہیںاور کہا کہ امریکی حساس اداروں کوسخت سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔