امریکی سفارتخانے کی تل ایب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے فیصلے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ، امریکہ اور اسرائیل کا پرچم نذر آتش

امریکی سفارتخانے کی تل ایب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے فیصلے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ، امریکہ اور اسرائیل کا پرچم نذر آتش

جذباتی فیصلے کرنے والے ٹرمپ نے کسی کی نہ سنی اور دنیا مین نئی کھلبلی پیدا کردی ،، امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے یروشلم کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے اور امریکی سفارتخانے کی تل ایب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے فیصلے کیخلاف فلسطین کے شہرغزہ میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اوراسرائیل اورامریکا کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچم کونذرآتش کیا, ترکی کے دارالحکومت استنبول میں امریکی فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد امریکی سفارتخانہ کے باہر جمع ہوگئے اور ڈانلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی،، ایران میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ، مقبوضہ بیت المقدس فلسطینیوں کا ہے اسے کسی صورت اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کریں گے

Most Popular