فرانس میں صدارتی انتخابات کا دوسرا اور فائنل راؤنڈ جاری ہے، جس میں خاتون امیدوار میرین لے پین اور ایموئیل میکرون آمنے سامنے

فرانس میں صدارتی انتخابات کا دوسرا اور فائنل راؤنڈ جاری ہے، جس میں خاتون امیدوار میرین لے پین اور ایموئیل میکرون آمنے سامنے

فرانس کے صدارتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ کے اہم ترین امیدوار سوشلسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایموئیل میکرون ہیں،، جنہیں پہلے دور میں تئیس اعشاریہ سات فیصد ووٹ ملے، میکرون موجودہ صدر فرانسواں اولاند کی حکومت میں وزیر اقتصادیات بھی رہ چکے ہیں، وہ یورپی یونین اور لبرل معاشی پالیسیوں کے حامی ہیں، انتالیس سالہ میکرون اگر انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ فرانس کے سب کم عمر ترین صدر کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے, فائنل راؤنڈ کی دوسری امیدوار خاتون سیاستدان میرین لے پین ہیں،، جنہوں نے پہلے دور میں اکیس اعشاریہ سات فیصد ووٹ حاصل کیے،، لے پین نے اس کامیابی کے بعد اپنی جماعت نیشنل فرنٹ کی قیادت چھوڑ دی تھی، اڑتالیس سالہ لے پین نے اپنی انتخابی مہم میں عوام سے ایک سو چوالیس اقدامات کا وعدہ کیا، جن میں ملک کو یورپی یونین سے نکالنا بھی شامل ہے،، ان کا نعرہ سب سے پہلے فرانس ہے

Most Popular